سانگھڑ: سنگدل بیٹے نے ماں کو قتل کر کے لاش بستر میں چھپا دی
شائع شدہ تاریخ 22 نومبر, 2025
پولیس کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں 3روز قبل پیش آیا جہاں گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش ملی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹے نے3روز قبل ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپا دی تھی تاہم اہل محلہ نےگھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔